• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری کھلے دل سے مسئلہ کشمیر پر توجہ دے، عثمان بزدار

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے، عالمی برادری کو کھلے دل سے اس سلگتے مسئلے پر توجہ دینا ہوگی۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ یوم سیاہ کی ریلی میں بھر پور شرکت پر عوام کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر ریلی میں بھرپور شرکت کی، خصوصاً ہندو، سکھ اور مسیحی افراد کو ریلی میں شرکت پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

سرداری عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بھارتی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

تازہ ترین