• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجیب رزاق کیخلاف دوسرے ٹرائل کا آغاز پیر سے ہوگا


ملائیشیاء کے سابق وزیرِ اعظم نجیب رزاق کے خلاف کرپشن کیس میں دوسرے ٹرائل کا آغاز پیر سے شروع ہوگا۔

نجیب رزاق کے خلاف کرپشن کیس کے دوسرے ٹرائل کی سماعتیں پیر سے شروع ہوں گی لیکن امکان ہے کہ یہ سماعتیں ملتوی کردی جائیں گی۔

نجیب رزاق کے خلاف پہلے ٹرائل کی سماعت ہی ابھی مکمل نہیں ہو پائی ہے، ان پر اپنے دورِ حکومت میں سرکاری ون ایم ڈی بی فنڈ سے 556 ملین ڈالر کی رقم کی کرپشن کرنے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ ملائیشیاء کے سابق وزیرِ اعظم کو کرپشن اور منی لانڈرنگ کے 25 الزامات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین