• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی کےعلاقےاسٹیل ٹاؤن میں فارم ہاؤس سے 7 مگرمچھ بھاگ نکلے، پولیس نے وائلڈ لائف اہلکاروں کی مدد سے 5 مگر مچھ پکڑ لیے جبکہ دو کی تلاش تاحال جاری ہے۔

سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اسٹیل ٹاؤن پولیس کی نفری اور وائلڈ لائف عملے نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا ۔

اسٹیل ٹاؤن فلٹر پلانٹ کے قریب فارم ہاؤس میں تمام مگرمچھ موجود تھے۔بارش کی وجہ سے دیوار کمزرو ہوگئی، آج صبح دیوار گرگئی جس کے بعد مگرمچھ نکل گئے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 100گز کے علاقے میں بارش کا پانی جمع ہے۔ مگر مچھ وہیں ہیں۔بہت جلد ریسکیو کرلیا جائے گا۔

پانچ مگرمچھوں کو واپس فارم ہاؤس میں پہنچا دیا گیا ہے،تاحال مگر مچھوں کی جانب سے کسی  کو نقصان پہنچانے کی اطلاع نہیں ہے۔

تازہ ترین