• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا میں کسان کچرے سے منافع کمانے لگے


انڈونیشیا کے ایک گاؤں میں کسان کاشتکاری چھوڑ کرکچرے سے منافع کمانےلگے۔

انڈونیشیا میں مشرقی جاوا کے ایک گاؤں کے 60 فیصد کسانوں نے چاول کی کاشت کے بجائے کچرے کا ڈھیر صاف کرنا شروع کر دیا۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ اس سے انہیں ایک ہفتے میں ساڑھے  پانچ ہزار روپے تک آمدنی ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچراصاف کرکےمنافع فوری ملتا ہےجب کہ چاول کی کاشت کے لئےانہیں تین ماہ کا انتظارکرنا پڑتا ہے۔

تازہ ترین