• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کرکٹر حسن علی نے پی سی بی کی جانب سے لگائے جانے والے پری سیزن کیمپ کے ابتدائی دنوں کے لیے چھٹی مانگ لی، ان کا نکاح 20 اگست کو دبئی میں طے ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز پری سیزن کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں حسن علی کا نام بھی شامل ہے، کھلاڑیوں کے لیے 19 اور 20 اگست کو منعقد کیے گئے کیمپ میں فٹنس ٹیسٹ شیڈول ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمپ کے ابتدائی دنوں میں کرکٹر حسن علی شریک نہیں ہو سکیں گے اور اس حوالے سے انہوں نے پی سی بی کو مطلع کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کیمپ کو جوائن کرتے ہی پہلے فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حسن علی 26 یا 27 اگست کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے، وہ 20 اگست کو دبئی میں بھارتی لڑکی سامیعہ آرزو کے ساتھ نکاح کریں گے۔

واضح رہے کہ حسن علی کی دبئی میں ہونے والی نکاح کی تقریب میں قریبی عزیز و اقارب شریک ہوں گے جبکہ ان کے قریبی دوست کرکٹر شاداب خان کی بھی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔

تازہ ترین