• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم اسکالر ذاکر نائیک نے مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر آئینی اقدام قرار دیا ہے۔


اپنے ویڈیو چینل پر پیغام میں ذاکر نائیک نے کہا کہ بھارتی حکمراں جماعت اور بھارتی وزیر اعظم مودی نے بھارتی آئین سے آرٹیکل 370 ختم کردیا۔

ذاکر نائیک نے کہا کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت کشمیر کو ایک آزاد حیثیت دی گئی، آئین میں کہا گیا  کہ اس کا اپنا قانون، آئین اور حکومت ہوگی، بھارت کے زیر انتظام ہوگا لیکن آزاد حیثیت ہوگی، کوئی غیر کشمیری نہ وہاں جا سکتا اور نہ زمین جائیداد خرید سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستر سال بعد بی جے پی کی اسلام مخالف حکومت نے حالیہ انتخابات میں اکثریت ملنے پر آرٹیکل 370 کو ختم کردیا اور کشمیر کو یونین ٹیریٹری بنادیا، یہ غیر آئینی اقدام ہے۔

تازہ ترین