• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’سلامتی کونسل اجلاس نے بھارتی موقف کی نفی کردی‘

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی آج کی میٹنگ نے بھارت کے اس موقف کی نفی کردی ہے کہ یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔


ان خیالات کا اظہار ملیحہ لودھی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست پر 72 گھنٹے میں بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز سب سے بڑے بین الاقوامی فورم پر سنی گئی ہے، مسئلہ کشمیر پر آج دنیا بھر میں تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان نے یہ کوشش مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے کی ہے اور یہ مسئلے کے حل تک جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو قید کیا جا سکتا ہے، ان کی آواز نہیں دبائی جا سکتی، مقبوضہ جموں کشمیر میں لوگوں پر ظلم و جبر کیا جارہاہے، ہم جموں کشمیر کے مسئلےکا پُرامن حل چاہتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین