• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کا بالوں سے پورٹریٹ بنانے کا انوکھا انداز


یورپی ملک مقدونیا میں خاتون ہیئر ڈریسر نے گاہکوں کے بالوں سے خوب صورت پورٹریٹ بناکر سب کو حیران کردیا۔

سویٹلانا گروزڈینووسکا نامی ہیئر ڈریسر نے اپنے گاہکوں کے کٹے ہوئے بالوں کو پھینکنے کے بجائے اُن کا استعمال اس انداز میں کیا کہ فرش کو کینوس بنایا اور بالوں کو اس طرح بکھیرا کہ خوبصورت تصاویر بنا ڈالیں۔

سویٹلانا اب تک فلمی کرداروں کے علاوہ کئی طرح کے پورٹریٹس بنا چکی ہے اور اِن تصاویر کو مٹا کر پھر سے معمول کے کاموں میں مصروف ہوجاتی ہے جبکہ خاتون کی اس صلاحیت کو دیکھ کر اُس کے کسٹمرز بھی حیران رہ جاتے ہیں۔

تازہ ترین