• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لارڈز: بارش نے آسٹریلیا کو انگلش حملوں سے بچالیا، 80 پر 4 وکٹ

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) لارڈز کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز بارش نے آسٹریلیا کو انگلش بولرز کے حملوں سے بچالیا۔ لنچ سے قبل شروع ہونے والے تیز ترین بارش نے باقی وقت کھیل نہ ہونے دیا۔ اس وقت تک کینگروز نے 80رنز پر چار وکٹ گنوادیے تھے۔


اسٹیون اسمتھ 40 گیندوں پر 13 اسکور کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے تو میتھیو ویڈ کھاتہ نہیں کھول پائے تھے ۔ جمعہ کو آسٹریلیا نے 30 رنز ایک وکٹ پر اننگز شروع کی۔ 60 کے مجموعے پر پہلے بین کرافٹ 13 رنزبناکر جوفرا آرچر کا ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا شکار بنے۔ عثمان خواجہ 36 رنز بناکر کرس ووکس کو وکٹ دے گئے۔ ٹریوس ہیڈ کو اسٹورٹ براڈ نے 7رنزپر ایل بی ڈبلیو کردیا۔ بارش کے باعث جب کھیل روکا گیا تو آسٹریلیا کے 4 وکٹوں پر 80 رنز اسکور کیے تھے وہ ابھی 178 رنزکے خسارے میں تھا۔ اسٹورٹ براڈ نے 2 اور واکس و آرچر نے ایک ایک وکٹ لی۔ انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 258 رنزبناکر آئوٹ ہوئی تھی۔

تازہ ترین