• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برائن لارا ویسٹ انڈین کرکٹرز کو بیٹنگ کے گر سکھائیں گے

پورٹ آف اسپین (جنگ نیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اور چیمپئن بیٹسمین برائن لارا کو ملکی بیٹسمینوں کو بیٹنگ کے گر سکھانے کی ذمہ داری سونپ دی۔ سابق اسٹار رام نریش سروان بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ ماضی کے مایہ کرکٹرز یہ ٹاسک بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز کیلئے دیا گیا ہے۔ پہلا ٹیسٹ 22 اگست سے اینٹیگا اور دوسرا 30 اگست سے جمائکا میں کھیلا جائے گا۔ 50 سالہ لارا اور سروان ٹیسٹ سیریز سے قبل مختصر تربیتی کیمپ کے دوران 13 رکنی کیریبین اسکواڈ کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کریں گے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے ڈائریکٹر جمی ایڈمز کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ہم لارا اور سروان کے شکرگذار ہیں، انہوں نے ٹیم کیلئے وقت نکالا۔ ہماری ٹیم میں بہت اچھے نوجوان بیٹسمین موجود ہیں جو یقینی طور پر سابق عظیم کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ لارا کو ٹیسٹ کرکٹ میں 400رنز اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں 501رنز کی عالمی ریکارڈ اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔

تازہ ترین