• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوکا ورلڈکپ:برطانوی کوچ پاکستانی فٹبالرز کو ٹریننگ دینگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سوکا ورلڈکپ فٹ بال کیلئے پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ کیون ریوزسوکا ٹریننگ دیں گے۔ سوکا ورلڈ کپ 12تا 20 اکتوبر یونان کے شہر کریٹ میں ہوگا ۔ پاکستان کی ایک مضبوط ٹیم کی تشکیل کیلئے لیژر لیگز نے یوئیفا لائسنس کوچ کیون ریوز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ وہ مانچسٹر یونائیٹڈ اور اسٹاک سٹی کیلئے بھی کام کرچکے ہیں۔ حال ہی میں کراچی میں نیشنل چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان سے 800 کلبوں نے حصہ لیا۔ پاکستان کے ہر صوبے سے ایک ایک ٹیم نے نیشنل چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کیا۔ کیون ریوز 21اگست کو اسلام آباد، 23 اگست کو لاہور، 25 اگست کو کوئٹہ جبکہ 28 اگست کو کراچی میں اوپن ٹرائلزکے ذریعے کھلاڑیوں کا سلیکشن کریں گے۔ٹرائیلز میں کسی بھی سطح پر کھیلنے والے کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔
تازہ ترین