• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میسن، اوہائیو (نیوز ایجنسیز) سربیا کے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ سوئس اسٹار راجر فیڈرر اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے با ہر ہوگئے۔ جوکووچ نے ہسپانوی کھلاڑی باٹسٹا ایگوٹ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی البتہ فیڈرر کو روسی کھلاڑی آندرے روبلو نے 6-3 اور 6-4 سے ہراکر باہر کر دیا۔ادھر خواتین ایونٹ میں جاپانی کھلاڑی ناؤمی اوساکا ،روسی کھلاڑی سویتلانا کزنٹسوا کامیاب رہیں۔ میڈیسن کیز رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کو زیر کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
تازہ ترین