• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں شہریوں سے زبردستی زائد پارکنگ فیس وصولی کا سلسلہ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پارکنگ مافیا کی جانب سے شہریوں سے زبردستی زائد فیس وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ناظم آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے اطراف پارک کی جانے والی گاڑیوں کے مالکان سے فی گاڑی 50؍روپے وصول کیے جا رہے ہیں ، شہریوں کی جانب سے زائد پیسے وصول کرنے پر جب اعتراض کیا جا تاہے تو انہیں دھمکیاں دی جاتی ہیں جبکہ کے ایم سی نے کار پارکنگ کی فیس 30؍روپے مقرر کر رکھی ہے، ڈرائیونگ لائسنس برانچ جانے والے شہریوں نے میئر کراچی اور دیگر متعلقہ حکام سے اس کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے،واضح رہے شہر کے دیگر علاقوں سے بھی زائد پارکنگ فیس وصول کرنے کی شہری شکایت کرتے رہتے ہیں لیکن متعلقہ ادارے ان کے خلاف کارروائی نہیں کرتے۔

تازہ ترین