• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلائشوں اور تعفن کے باعث وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے،حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے بارش کے بعد بلدیاتی اداروں کی نااہلی اورصفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شہر بھر میں بارشوں اور سیوریج کے گندے پانی کے ملاپ، کچرے کے ڈھیراور آلائشوں کی وجہ سے ڈینگی، چکن گنیا، ملیریاسمیت متعدد بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے،کروڑوں روپے ہڑپ کرنے کے لیے آلائشیں مختص مقامات کے بجائے نارتھ ناظم آباد کے مرکزی واٹر ٹینک کے گراؤنڈ میں ڈال دی گئیں جس کی وجہ سے آلائشوں سے رسنے والا خون فراہمی آب کی لائنوں میں شامل ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے دعوے، اعلانات اور بیانات کے برعکس عملاً صورت حال یہ ہے کہ شہر کے اکثر علاقوں میں عید الاضحیٰ گزرنے کے چار دن بعد بھی گلیوں اور شاہراہوں کے اطراف اور فٹ پاتھوں پر پڑے کچرے کے ڈھیراور گٹر کا پانی جمع ہے اور ان کے قریب سے گزرنا شہریوں کے لیے محال ہو چکا ہے۔
تازہ ترین