• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کیخلاف سخت اور بے رحمانہ آپریشن کیا جائے،علامہ باقر عباس زیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے کوئٹہ کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے اور اس کے نتیجے میں معصوم جانوں کے ضیاع کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر میں آئے دن دہشتگردانہ کاروائیوں کی وجہ سے دنیا کے سامنے پاکستان بالخصوص بلوچستان کاانتہائی منفی تاثر جا رہا ہے۔کوئی بھی ملک یا ادارہ ان دہشتگردانہ کاروائیوں کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کاری سے اجتناب کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف سخت اور بے رحمانہ آپریشن کیا جائے۔دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےبغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔
تازہ ترین