• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لب ڈیم لارڈ ٹونی گریوز نےکونسل کے اجلاس میں احتجاج کرنے والےکو نازی قرار دیدیا

لندن(نیوز ڈیسک) لب ڈیم کےلارڈ ٹونی گریوز نےلنکاشائر کی پینڈل برو کونسل کے اجلاس میں مسجد کے مسئلے پر غور کے دوران احتجاج کرکے کونسل کے اجلاس میں گڑ بڑ پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کونازی قرار دیدیا۔ ڈیلی انڈیپنڈنٹ کے مطابق ینڈل برو کونسل کی پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں دیگر معاملات کے علاوہ ایک مسجدکی تزئین وآرائش کے بارے میں بھی غور کیاجانا تھا جسے بعد میں مسجد کے طورپر استعمال کیاجانا تھا۔ اخبار کے مطابق متعلقہ عمارت مسجد کی ہی ملکیت ہے اور اب اس کی تزئین وآرائش کرکے اس میں توسیع کی درخواست دی گئی تھی،مسلم کمیونٹی عمارت کی تزئین وآرائش کے بعد مسجد کو اس عمارت میں منتقل کرنا چاہتی ہے ۔اجلاس کے دوران اعتراض کرنے والا ایک گروپ جارحانہ انداز میں اجلاس کے بعض شرکا کی پشت پر کھڑا ہوگیا اور ان میں سے ایک نے کارروائی کی فلمبندی شروع کردی، لارڈ ٹونی گریوز نے انڈیپنڈنٹ کو بتایا کہ میرے قریب بیٹھی ہوئی ایک خاتون مجھے بتارہی تھی کہ اس کے دوستوں میں اس کے پڑوسیوں کے علاوہ ایشیائی اور مسلمان فیملیز کے لوگ بھی شامل ہیں ،لیکن اچانک ایک شخص کے اس کی پشت پر کھڑے ہوکر کارروائی کا حکم دینے پر اسے محسوس ہوا کہ اسے دھمکی دی جارہی ہے انڈیپنڈنٹ نے احتجاج کی جو ویڈیو حاصل کی ہے اس میں ایک کونسلر کو یہ کہتے سنا جاسکتاہے کہ برائے مہربانی فلمبندی نہ کرو،جس پر فلم بندی کرنے والے نے کہا کہ فلمبندی کیوں نہ کروں میں اس کامجاذ ہوں ۔جس پر لارڈ گریوزنے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہاکہ یہ نازی ہے ،لارڈ کے اس ریمارکس پر وہ برہم شخص چیختا نظر آیا یوکپ کے ایک رکن کریگ مک بیتھ نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نازی کہہ کر توہین کئے جانے سے قبل تک سب کچھ پر امن طریقے سے جاری تھا انھوں نے کہا کہ فلم بندی کرنے والے کو کسی اشتعال کے بغیرنازی کہے جانے سے قبل تک ہر ایک پرامن اورقابل احترام تھا ۔اجلاس کی کارروائی کی فلمبندی کرنے والا شخص اسلام دشمن ٹامی رابنسن کی جس کااصل نام سٹیفن یاکسلے لینون ہے اور جو ان دنوں جیل میں ہے شرٹ پہنے ہوئے تھا ۔انھوں نے کہا ہمیں یہ بتایا جانا چاہئے کہ وہ نازی کس طرح ہے ؟۔
تازہ ترین