• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین مسلم کونسل کا اجلاس23اگست کو اسٹاک ہوم میں ہوگا

اسٹاک ہوم (نمائندہ جنگ) یورپین مسلم کونسل کا دسواں سالانہ اجلاس23اگست کو سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں شروع ہورہا ہے۔ یہ اجلاس تین دن جاری رہے گا۔ جس میں یورپ کے مختلف ممالک کی مسلم تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اجلاس کی صدارت کونسل کے صدر اخلاق احمد کریں گے۔ اس اجلاس میں یورپ میں مقیم مسلمانوں کے مسائل پر گفتگو ہو گی۔ نیز تنظیمی امور بھی زیرِ بحث آئیں گے۔ گزشتہ سال کے کام کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ سال کے لئے پلاننگ بھی کی جائے گی۔ کونسل کے صدر اخلاق احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپ میں نسلی تعصب سر اٹھا رہا ہے۔ مسلمان خاص طور پر اس کا نشانہ بن رہے ہیں۔ مسلمان قیادت کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ آخر مسلمانوں کے خلاف اتنی زیادہ نفرت کیوں پائی جاتی ہے اور اس کا تدارک کیسے کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کا پیغام امن و سلامتی اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے ہے۔ اصل ضرورت اس پیغام کو دوسروں تک پہنچانے کی ہے۔ یہ کام اسی وقت سر انجام دیا جاسکتا۔ جب مسلمان فرقہ واریت کو ترک کر کے اصل فریضے کو سرانجام دیں۔ یورپین مسلم کونسل مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق کے لیے کوشاں ہے۔
تازہ ترین