• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحی انسانی انا اور جذبات کی قربانی کا نام ہے، عبدالاعلیٰ درانی

بریڈفورڈ(پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے سیکرٹری نشر و اشاعت مولانا حافظ عبدالاعلیٰ درانی نے کہاعیدقربانی کا بدیہی مفہوم تو رضائے الٰہی کیلئے جانوروں کی قربانی کرنا ہے لیکن دراصل یہ انسانی اناو جذبات کی قربانی بھی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریڈفورڈ میں عید الاضحی کا خطبہ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا قربانی کاجذبہ صرف ملت اسلامیہ میں اس لیے پایا جاتا ہے کہ اسے نماز و قربانی کا حکم دیا گیا ہے۔ نماز سے انسان کی روحانیت بیدار ہوتی ہے اور قربانی سے اس کی روحانیت مضبوط ہونے کا موقع ملتاہے ،انہوں نے کہااس سال جن حالات میں عیدقربان آرہی ہے وہ سابق کی طرح ہی مخدوش ہیں اور اہل کشمیر خاص طور پر جن ناگفتہ بہ حالات سے دوچار ہیں ملت اسلامیہ ان کے دکھ کو سمجھ سکتی ہے انہوں نے بھارتی حکومت کے نافذ کردہ کرفیو کو توڑتے ہوئے اتنی زبردست ریلی نکالی جس سے ثابت ہوگیا کہ اب کشمیری آزادی لئے بغیر نہیں ٹلیں گے مولانا عبدالاعلیٰ نے کہا کشمیر کے بغیر پاکستان کی تکمیل ہوہی نہیں سکتی مصلحت و مصالحت کا وقت اب گزرچکاہے ، انہوں نے کہا قربانی کا سبق ہے جرأت کے ساتھ جینایہ صرف گوشت کھانے کا نام نہیں سیدنا ابراہیم نے اپنے لخت جگر کی قربانی کسی خاص مقصد کیلئے کی تھی اس سے سبق سیکھتے ہوئے اپنی تمام روحانی علتوں سے شفا حاصل کرنے کا نام ہے سیدنا ابراہیم خلیل اللہ نے اپنے لخت جگر کوقربان کرنے کیلئے دل و جان سے ارادہ کرلیاتھا لیکن اللہ نے انہیں اس آزمائش سے بچا لیااور فدیے میں ذبح عظیم عطا کیاباپ کو ذبح کرنے اور بیٹے کے ذبح ہونے کیلئے تیارہونے کو اسلام کے لفظ سے تعبیر کیاگیاہے یہی اسلام کا معنی ہے مولانا عبدالاعلیٰ نے ملت اسلامیہ کو یکجہتی واتحاد کے ساتھ اللہ کے احکامات کی پیروی کرنے کی توفیق و سدادکی دعا کی ۔
تازہ ترین