• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی، مودی کی بھڑک قابل مذمت، بیرونس مبارک

لندن(زاہد مرزا) سکاٹ لینڈ سے رکن پارلیمنٹ بیرونس نوشینہ مبارک نے بھارت کے وزیر اعظم نریندرا مودی کے اس بیان پر تنقید کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے جس میں انھوں نے دعویٰ کیاتھا کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی اس کارروائی سے وادی کی عظمت رفتہ واپس آجائے گی۔انھوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی یہ بھڑک توہین آمیز ہے نوشینہ مبارک نے یہ بیان بھارت کی یوم آزادی کے موقع پر ان کی تقریر کے بعد دیاہے۔ نریندرا مودی نے دعویٰ کیاتھا کہ بھارتی آئین کے آرٹیکلز کی وجہ سے کرپشن کو فروغ مل رہاتھا جبکہ ان کو ختم کرنے سے کشمیر بھارت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکے گا۔ نوشینہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ کشمیر میں لاک ڈائون ہے اور ذرائع مواصلات کا بلیک آئوٹہ ہے جبکہ سڑکوں پر کشمیری بچوں کو گولیوں سے بھونا جارہاہے ،حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور مودی عظمت رفتہ کی بات کررہے ہیں۔انھوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مودی حکومت کی جانب سے کشمیر یوں کے ساتھ بدسلوکیوں کا نوٹس لے اور آئین کی دفعات کوختم کرنے کے اعلان کو غیر قانونی قرار دے۔
تازہ ترین