• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے خلاف لندن احتجاج میں بولٹن سے کمیونٹی کی شرکت

بولٹن (ابرار حسین) مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ 15اگست کو لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر یوم سیاہ کے حوالے سے برطانیہ کے دیگر شہروں کی طرح بولٹن سے بھی کشمیریوں، پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، بولٹن سے اسلمیہ فائونڈیشن آستانہ عالیہ شادپور شریف کے مریدین اور عقیدت مندوں کے علاوہ یونائیٹڈ سنی فورم کے مرکزی عہدیداروں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔ یونائیٹڈ سنی فورم کے روح رواں میاں عقیل اختر، اسلمیہ فائونڈیشن سے تعلق رکھنے والے برطانیہ بھر سے ہزاروں مریدین نے پیر صوفی محمد اصغر اسلمی کی قیادت میں شرکت کی، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 15اگست کی طرح آج17اگست ہفتہ کو بولٹن میں ہونے والے مظاہرے میں بھی بھرپور شرکت کی جائے۔
تازہ ترین