• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

المصطفیٰ ٹرسٹ کے زیراہتمام قربانی پروجیکٹ مکمل

لندن (پ ر) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام قربانی پروجیکٹ کامیابی سے مکمل ہو گیا جس کے دوران پاکستان، کشمیر سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں جانوروں کی اجتماعی قربانی کر کے گوشت مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔ المصطفیٰ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے بتایا کہ عیدالاضحی کے موقع پر پاکستان کے مختلف علاقوں چولستان، بہاولپور، میاں چنوں، مظفر گڑھ، نارووال، تھرپارکر، کراچی، سبی، پشاور، آزاد کشمیر میں مظفر آباد، کوٹلی سمیت دیگر علاقوں میں جانوروں کی قربانی کی گئی۔ آزاد کشمیر میں سب سے بڑی اجتماعی قربانی مظفر آباد میں ہوئی اور قربانی کا گوشت کشمیری مہاجرین کے کمیپوں میں تقسیم کیا گیا۔ عیدالاضحی کے موقع پر المصطفیٰ ایمبولنس سروس کے ذریعے بیوائوں، یتمیوں اور معذور افراد کوان کے گھروں میں گوشت تقسیم کیا گیا، تھر پارکر اور چولستان میں خشک سالی اور قحط سالی کے متاثرین کے لئے ان کے علاقوں میں اجتماعی قربانی کی گئی اور وہاں گوشت تقسیم کیا گیا، عید کے موقع پر مساجد میں خصوصی اعلانات کئے گئے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین تک گوشت تقسیم ہوسکے، چولستان کے علاقوں قلعہ درآوڑ، مٹھہ بنگلہ میں خشک سالی سے متاثرہ سیکڑوں خاندانوں میں گوشت تقسیم کیا گیا، کراچی میں المصطفیٰ میڈیکل سنٹر گلشن اقبال میں تین دنوں تک اجتماعی قربانی جاری رہی جس کے دورن دو ہزار بیوائوں میں گوشت تقسیم کیا گیا، المصطفیٰ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے تمام ڈونر سے اظہار تشکر کیا جنھوں نے المصطفیٰ پر اعتماد اور تعاون کیا۔
تازہ ترین