• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولٹن میں آج ڈرائیورز کا ٹیکسی سروسز دو گھنٹے بند رکھنے کا اعلان

بولٹن (نمائندہ جنگ) آج17اگست کو بولٹن سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ہونے والی ریلی میں بھرپور شرکت کے لئے بولٹن کے پرائیویٹ ہائر اور ہیکنی کیرج ٹیکسی ڈرائیورز نے دو گھنٹے ٹرانسپورٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹیکسی یونین کے سینئر رکن عرفان خان نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ2سے4بجے کے درمیان ٹرانسپورٹ کا کوئی متبادل بندوست کریں، تاہم ڈرائیوروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ کشمیر ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے۔عرفان خان نے بولٹن کے علاوہ قریبی علاقوں کے ٹیکسی ڈرائیوروں نے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ریلی کو کامیاب کرنے کے لئے وقت مقررہ پر پہنچنے کی کوشش کریں، ٹیکسی ڈرائیوروں کے اس اعلان پر یونائیٹڈ سنی فورم کے بانی و چیئرمین میاں عقیل اختر اور تھینکر فورم کے چیئرمین غلام سرور اشرف نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مظلوم اور نہتے کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے تاریخ کے بدترین مظالم پر آواز بلند کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تازہ ترین