• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے خلاف احتجاج کے حوالےسے چوہدری عظیم کی زیر صدارت اجلاس

برمنگھم(ابرار مغل) حکومت کی جانب سے مقبوضہ ریاست کی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد بدترین صورتحال پر لائحہ عمل اور برطانیہ بھر میں احتجاج کے حوالے سے کُل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر چوہدری محمد عظیم کی صدارت میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اراکین جماعتوں کے نمائندوں اور قائدین نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض راجہ امجد خان نے سرانجام دیئے۔ اجلاس نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال اور بڑھتے بھارتی مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں 15اگست کو ہونے والے مظاہروں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی، چوہدری خادم حسین، راجہ اسحاق صابر، چوہدری ظفر اقبال، مفتی فضل احمد قادری، چوہدری شبیر احمد،حاجی بشیر آرائیں، علامہ سید ظفر اللہ شاہ، حاجی تعظیم خان، ارشادعزیز سمیت مختلف شرکاء نے اظہار خیال کیا۔ چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ آرٹیکل370 /35Aکی منسوخی سے بھارت نے کشمیر کو فلسطین بنانے کی بھیانک سازش کی ہے۔ راجہ امجد خان نے کہا کہ کشمیر رابطہ کمیٹی نے برمنگھم میں کامیاب احتجاج کے بعد 15اگست کو لندن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے تاریخ ساز مظاہرہ کیا جائے گا۔ فہیم کیانی، چوہدری خادم حسین اور مفتی فضل احمد قادری نے کہا کہ گذشتہ دس دنوں سے کشمیریوں کو بد ترین صورتحال کا سامنا ہے۔ پوری وادی محصور بنی ہوئی ہے۔ خوراک اوردوائیںنہ ہونے کی وجہ سے اموات ہو رہی ہیں۔
تازہ ترین