• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں 2عیدیں،بعض مساجد میں 4جماعتیں

برمنگھم(نمائندہ جنگ) برطانیہ بھر میںدو عیدالاضحی 11اگست بروز اتوار اور 12اگست بروز پیر دو روز بھرپور طریقہ سے سنت ابراہیمیؑ پر عمل پیرا ہوکر منائی گئیں۔ تمام چھوٹی بڑی مساجد میں اجتماعات منعقدہوئے۔ نمازیوں کے رش کی وجہ سے ایک ہی مساجد میں تین سے چار جماعتیں ہوئیں۔ گرین لین مسجد، وارڈ اینڈ پارک سمیت سینٹرل مسجد بلگریو روڈ میں چارجماعتیں ہوئیں، مسجد علی میں قاری تصور الحق مدنی نے امامت و خطابت کرائی۔ مساجد گھمکول شریف کئی جماعتیں ہوئیں صاحبزادہ محمد جنید اختر نے خصوصی دعا کرائی۔ اسی طرح جامع مسجد علی ہجویری میں صاحبزادہ محمدرفیق چشتی سیالوی، جامع مسجد ہارونیہ میں صوفی صفدرحسین ہارونی، ضیاء القرآن میں سید تنویر شاہ، حافظ اشفاق، امینہ سلطانیہ ایجوکیشن ٹرسٹ میں حافظ عبدالغفور، قاری موحید الحق، امیر ملت سینٹر میں سید رشید شاہ جماعتی، حضرت سلطان باہو ٹرسٹ میں علامہ سید ظفراللہ شاہ، بلال مسجد لیسٹر میں امام حفیظ الرحمٰن چشتی، ہیولک اسلامک سینٹر میں پیر عمران ابدالی سمیت دیگر نے امامت و خطابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ جبکہ نماز سے فارغ ہوکر لوگوں نےسلاٹر ہائوسز کا رخ کیا اور حضرت ابراہیمؑ کی سنت پر عمل پیرا ہوکر قربانی پیش کی۔ خصوصاً کشمیر کے حوالے سے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
تازہ ترین