• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینڈی مرے سنسناٹی ماسٹرز ٹورنامنٹ میںدوبارہ نظر آئیں گے

لندن (اے پی پی) سٹار برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے آئندہ ہفتے شیڈول سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، وہ 7 ماہ بعد دوبارہ سنگلز ایونٹ میں اپنی فٹنس کی جانچ کریں گے۔ مرے کو رواں سال جنوری میں منعقدہ گرینڈسلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا خدشہ ظاہر کیا تھا تاہم جون میں انہوں نے دوبارہ ٹینس کورٹس میں کم بیک کیا اور ڈبلز ٹورنامنٹس کھیلتے رہے لیکن اب انہوں نے بالاآخر دوبارہ سنگلز ایونٹس میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔ مرے سنسناٹی ماسٹرز ٹورنامنٹ میں وائلڈ کارڈ انٹری کے ذریعے حصہ لیں گے اور پہلے راؤنڈ میں انہیں فرانسیسی حریف رچرڈ گیسکوئٹ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تازہ ترین