• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اقوام متحدہ کے مبصرین کونئی دہلی سے نکلنے نہیں دیتا،امجدشعیب

کراچی(ٹی وی رپورٹ)مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹتے ہی احتجاج کا سلسلہ شدت کے ساتھ شروع ہوجائے گا یہی وجہ ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں دباؤ بڑھارہا ہے تاکہ لوگوں کو احتجاج کے حق سے محروم کیا جاسکے،بھارت اقوام متحدہ کے مبصرین کو نئی دہلی سے نکلنے نہیں دیتا،ان خیالات کا اظہار جنرل (ر)امجد شعیب نے جیو کے پروگرام جیو پاکستان میں کیا۔ان کا کہنا تھاکہ یہ اطلاعات تھیں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کی کوشش کرسکتا ہے جس سے جنگ کی ایک کیفیت پیدا ہوجائے گی۔پروگرام میں سروپ اعجاز سعید غنی،عالمگیر خان،محمل سرفراز،عائشہ ملک فہیم زمان اور سردارحسین نے بھی اظہار خیال کیا۔و زیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ شہر کو صاف رکھنا ایک مسلسل عمل ہے،ماہر قانون اور انسانی حقوق کے کارکن سروپ اعجاز کا کہنا تھا کہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے کافی کوشش کرنی پڑے گی،تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ا ور فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان نےکہا کہ مسئلہ وسائل کی کمی کا نہیں ہے۔ ماہر قانون اور انسانی حقوق کے کارکن سروپ اعجاز کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں امن کو درپیش خطرات پر بات ہونی چاہئے کیونکہ بھارتی اقدامات صورتحال کو خرابی کی طرف لے جارہے ہیں ۔

تازہ ترین