• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں قید یاسین ملک کے ڈیتھ سیل میں ہائی وولٹیج بلب لگا دیا گیا ،ترجمان

اسلام آباد( اعظم علی /نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ بار ایسو ایشن آف پاکستان کے صدر امان اللہ کنرانی اور سابق صدر کامران مرتضٰی نے کہا ہے کہ بھارت کی وکالاء برادرتہاڑ جیل میں قید کشمیر لبریشن فرنٹ کےصدر یاسین ملک کی انسانی حقو ق کی بنیاد پرزندگی بچائی جائے،جبکہ یاسین ملک کے ترجمان ترجمان رفیق ڈار نے کہا جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ یاسین ملک کے ڈیتھ سیل میں انتہائی وولٹیج کا بلب لگا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کی حالت مزید خراب ہوگئی ہے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ کچھ دن قبل ان کے وکیل نے عدالت میں ان کی حالت کے بارے میں بتایا تھا کہ 10 مئی کو انہیں جیل میں زدوکوب کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ان ایک آنکھ شدید متاثر ہوئی ہے۔

تازہ ترین