• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متبادل توانائی ڈویلپمنٹ بورڈ کا 50میگاواٹ ونڈ انرجی پراجیکٹ کا معاہدہ

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)متبادل توانائی ڈویلپمنٹ بورڈ نے ماسٹر گرین انرجی کے ساتھ 50 میگاواٹ ونڈ انرجی کے پرجیکٹ شروع کرنے کے معاہدے پر گزشتہ روز دستخط کردیئے،سی ای اوڈاکٹر رانا عبدالجبارخان نے حکومت کی طرف سے معاہدے پر دستخط کئے یہ منصوبہ تکمیل کے بعد 168,542,400 کلوواٹ سالانہ ماحول دوست بجلی پیدا کریگا۔اس موقع پر ڈاکٹر رانا عبدالجبارخان نے کہا کہ حکومت نے ملک میں متبادل توانائی کےفروغ کا عزم کر رکھا ہے ملک میں 1930 تک ملک میں متبادل انرجی کا انرجی مکس میں 30فیصد تک حصہ ہوجائیگا اور یہ معاہدہ اس سلسلہ کی کڑی ہے۔
تازہ ترین