• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا کہ پورے کشمیر کی نظریں اس وقت امت مسلمہ پر لگی ہوئی ہیں، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے ایٹمی ہتھیار کے استعمال کی دھمکی بھارت کے جنگی جنون کا واضح ثبوت ہے، یہ بیان دراصل اپنے پڑوسی ملک کو نہیں ہے بلکہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل اسکے ارکان ملکوں کو ہے جو کشمیری عوام کیخلاف بھارتی مظالم پر یکجا ہوئے۔ انہوں نے کہا 50سال میں بعد سلامتی کونسل میں کشمیر کا معاملہ آنا پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم پر اسلامی ملکوں کو اپنی پالیسی بنانا ہوگی۔
تازہ ترین