• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں پر پابندی کیخلاف مظفر آباد میں احتجاج

مظفرآباد( صباح نیوز)سینٹرل یونین آف جرنلسٹس مظفرآباد کی کال پر دارالحکومت میں مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں پر تشدد، شہادتوں اور میڈیا پر پابندیوں کیخلاف شدید احتجاج ۔ مرکزی ایوان صحافت کے باہر صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ ، آزادی صحافت کے حق میں نعرہ بازی ، عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں پر تشدد اور صحافیوں کی شہادتوں ،اخبارات کی بندش اور میڈیا پر پابندیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے صحافی رہنمائوں نے کہا کہ دنیا بھر کے صحافی مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر کردار ادا کریں۔ جمعہ کے روز سی یو جے مظفرآباد کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں صحافتی پابندیوں اور صحافیوں پر تشدد کیخلاف احتجاج کیا گیا۔

تازہ ترین