• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید، 30 زخمی

مقبوضہ بیت المقدس(جنگ نیوز)فلسطین میں غزہ پٹی میں ہفتہ وار احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج سے تصادم کے دوران ایک فلسطینی شہیدجبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القیدرا کا کہنا تھا کہ غزہ میں ریلی کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 20 فلسطینی زخمی ہوگئے۔وزارت صحت کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران مزید 13 فلسطینی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک فلسطینی حملہ آور کو گولی مار دی ہے جبکہ دو اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔
تازہ ترین