• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ،برطانیہ میں آباد برادریوں کے تعلقات بگڑ سکتے ہیں، ایم پی خالد محمود

کراچی (جنگ نیوز) مقبوضہ کشمیر کے انسانی بحران کے باعث برطانیہ میں آباد برادریوں میں آپس کے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔ برمنگھم سے رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے وزیراعظم بورس جانسن پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران کے مضر اثرات یہاں آباد برادریوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ اگر بحران سے فوری طور پر نمٹا نہ گیا تو مسائل پیدا ہوں گے۔ یہاں آباد لوگوں کے لئے انسانی حقوق کا معاملہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
تازہ ترین