• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کامقبول بٹ کے گھر پر چھاپہ، والدہ سے بدتمیزی، گھر سے شہداء کی تصاویر ہٹانے کا حکم

 راولاکوٹ(خبرایجنسی ) بھارتی سکیورٹی فورسز نے کپواڑہ کے علاقہ تریگام میں علیحدگی پسند لیڈر محمد مقبول بٹ کے آبائی گھر میں چھاپہ مارا علیل والدہ اور دیگر اہلخانہ سے بدتمیزی اور بداخلاقی کا مظاہرہ کیا اورگھر کی دیواروں پر لگے مقبول بٹ ،اشفاق مجید وانی، عبدالحمید شیخ ،شبیر صدیقی اوربشارت رضا کی تصاویر ہٹانے کا حکم دےدیا۔آزاد کشمیر کے قومی پرچم اور جے کے ایل ایف کے جھنڈے کو گھر سے اُتارنے کا بھی حکم دیا، سرینگر کے علاقے مائسمہ میں مقبول منزل پر قائم جے کے ایل ایف کے دفتر سے ریکارڈ ضبط کر لیا گیا ۔  
تازہ ترین