• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق کا اردن سے صدام حسین کی بیٹی رغد کی حوالگی کا مطالبہ

بغداد ( نیوز ڈیسک)عراقی ارکان پارلیمنٹ نے ارد ن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سابق عراقی صدر صدام حسین کی بڑی صاحبزادی کو عراق کے حوالے کردے۔اطلاعات ہیں کہ صدام حسین کی بڑی بیٹی 48 سالہ رغد حسین اردن میں ہیں، تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔رغد حسین عراق پر امریکی چڑھائی کے بعد والد کی زندگی میں ہی نکل گئیں تھیں اور رپورٹس کے مطابق وہ صدام حسین کے قریبی عرب ممالک کے بادشاہوں کی خصوصی مہمان کی حیثیت میں زندگی گزارتی رہیں۔
تازہ ترین