• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنیوا ، اقوام متحدہ کے دفتر پر تحریک کشمیر اٹلی و خالصتان تحریک کا مظاہرہ

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر دنیا بھر کی طرح یورپ بھر میں یوم سیاہ کے طورپر منایا گیا، اقوام متحدہ کے جنیوا میں واقع دفتر کے باہر تحریک کشمیر اٹلی اور خالصتان تحریک کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اورریلی کا انعقاد کیا گیا، سکھ ، کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی شرکت، کشمیر و خالصتان کی آزادی کے لیے مشترکہ کوشش کرنے کا عزم، اقوام متحدہ کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش، ریلی اور مظاہرے میں اٹلی اور یورپ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں بچوں، بزرگوں اور خواتین کی شرکت، سوئٹزرلینڈ کی فضائیں کشمیر بنے گا پاکستان اور پنجاب بنے گاخالصتان کے نعروں سے گونج اٹھیں۔
تازہ ترین