• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈین جنگی جنون عروج پر، ایٹمی حملے میں پہل نہ کرنے کی پالیسی تبدیل کرسکتے ہیں، بھارت

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کا جنگی جنون عروج پر ہے،بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ وہ جوہری حملے میں پہل نہ کرنے کی پالیسی میں تبدیلی کرسکتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس کا انحصار حالات پر ہوگا۔برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے مغربی علاقے میں جوہری دھماکوں کے مقام پوکھران کے دورے کے موقع پر بھارتی وزیر دفاع نے بھارت کو جوہری طاقت بنانے پر سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کو خراج تحسین پیش کیا۔بعدازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ’ پوکھران کے مقام پر بھارت کو جوہری طاقت بنانے کے لیے ہم نے اٹل جی (بھارت کے سابق وزیراعظم) کے پختہ عزم کو دیکھا تھا اور ہم اب تک جوہری ہتھیار پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر سختی سے عمل کررہے ہیں‘۔بھارت کے وزیر دفاع نے کہا کہ ’مستقبل میں کیا ہوتا ہے اس کا انحصار حالات پر ہے‘۔دوسری جانب راج ناتھ سنگھ کے بیان سے متعلق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کے بیان نے قومی سلامتی کے معاملے میں غیریقینی کی صورتحال پیدا کردی ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے 1998 میں جوہری طاقت بننے کا اعلان کیا تھا اور اس کے مختصر وقفے کے بعد پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔بھارت کے سیاسی تجزیہ کار اور ماہرِ دفاع شیکھر گُپتا نے کہا کہ بھارتی حکومت جوہری ہتھیار پہلے استعمال نہ کرنے کے معاملے پر وسیع النظر دکھائی دے رہی اور یہ تبصرے پاکستان سے متعلق بھی ہوسکتے ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’ راج ناتھ سنگھ سوچ سمجھ کر بات کرتے ہیں، وہ پالیسی سے منتقلی کی بات نہیں کررہے لیکن جوہری ہتھیار سے متعلق این ایف یو (نو فرسٹ یوز) پالیسی پر کشادہ ذہن سے سوچ رہے ہیں۔

تازہ ترین