• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مقبوضہ کشمیر، نماز جمعہ سے روکنے پر لوگوں نے کرفیو توڑ دیا، جھڑپیں، گرفتاریاں

مقبوضہ کشمیر کے شہری جمعے کی نماز سے بھی محروم


سرینگر (جنگ نیوز )مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکومت کی جانب سے کرفیو نافذ کیے تیرہ روزگزر گئے، وادی میں ہر طرف خوف کا ماحول ہے،بھارت کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں آئندہ چند روز میں پابندیوں کو ہٹانے کی یقین دہانی کے باوجود سری نگر میں مظاہروں کو روکنے کے لیے نماز جمعہ کے دوران سخت پابندیاں عائد کیں،کشمیریوں کی جانب سے کئی مقامات پر قابض فوج کے کرفیو کو توڑ دیا گیا جس کے بعد فورسز سے جھڑپیں ہوئیں اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ادھر مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باعث انٹر نیٹ اور ٹیلی فون سروس معطل ہے جبکہ تمام رابطے منقطع ہونے سے کشمیری عوام کا رابطہ دنیا بھر سے کٹا ہوا ہے۔بھارت نے مقبوضہ وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے اور ہزاروں بھارتی فوجی تعینات کر رکھے ہیں، برطانوی میڈیا کے مطابق سری نگر کی مساجد کے سامنے سیکیورٹی فورسز کو تعینات کردیا گیا تھا جبکہ پولیس وین میں اسیپکرز کے ذریعے لوگوں کو احتجاج نہ کرنے کی ہدایت کی جارہی تھی۔رپورٹ کے مطابق شہر کے متعدد علاقوں میں پوسٹرز لگائے گئے تھے جس میں احتجاج کا کہتے ہوئے علما سے اپنی تقاریر میں مقبوضہ وادی کی موجودہ صورت حال پر بات کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ایک پوسٹر میں لکھا گیا تھا کہ لوگ کرفیو کو توڑتے ہوئے باہر آجائیں۔

تازہ ترین