• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، دو سو سے زائد ادیبوں اور ثقافتی شخصیات کی مودی حکومت پر تنقید

کراچی (جنگ نیوز) بھارت میں دو سو سے زائد ادیبوں اورثقافتی شخصیات نے مرکزی حکومت کی طرف سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو کالعدم قرار دے کراسے دو یونین ٹریٹریزمیں تقسیم کرکے جمہوریت کا مذاق اڑایا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو کالعدم قرار دینے اور اسے تقسیم کرکے حکومت نے ریاست کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے لکھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے متعلق یہ فیصلہ کرکے مرکزی حکومت نے جمہوریت کا مذاق اڑایا ہے۔

تازہ ترین