• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹرول لائن پر ایک جوان اور عالم شہید، پاکستان کا پھر احتجاج

اسلام آباد(نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسی )ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک اور جوان شہید ہو گیا ،سپاہی شیراز ایل اوسی بٹل سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ کی زدمیں آکرشہیدہوئے،ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے قوم کا ایک اوربیٹا فرض کی ادائیگی کےدوران شہید ہواجس کےنتیجے میں دو روز کے دوران شہید جوانوں کی تعداد 4 ہوگئی ،ادھرپونچھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان عالم دین قاری منیب الرحمٰن شہید ہوگیا۔معرو ف عالم دین نقیب الرحمٰن اپنے بھتیجے کے ہمراہ نماز کی ادائیگی کیلئےجا رہے تھے کہ بھارتی فوج نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے بھتیجا قاری منیب الرحمٰن موقع پر شہید ہو گئے۔

تازہ ترین