• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، کرفیو اور دیگر پابندیاں برقرار رہیں گی، بھارتی سپریم کورٹ، درخواستیں مسترد

نئی دہلی(مانیٹرنگ سیل) بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف دائر 5 درخواستوں کو خارج کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف 5 درخواستوں کو تکنیکی بنیادوں پر قابل سماعت نہ ہونے پر خارج کرتے ہوئے آئینی اور قانونی غلطیاں درست کرکے درخواستیں دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کردی۔بھارتی عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں موقف اختیار کیا کہ آرٹیکل 35- اے اور 370 کے خاتمے پر مودی سرکارکو مزید وقت دینا چاہئے اس لیےمقبوضہ کشمیر میں فی الحال نہ تو کرفیو ہٹایا جائے گا۔

تازہ ترین