• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل ذمہ دار، کشمیر ایشو پر مداخلت کرے، صدر آزادکشمیر

کراچی(جنگ نیوز)صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے ہندوستان اس کے حصے بخرے نہیں کرسکتا تھا،سلامتی کونسل کی ذمہ داری بنتی ہے کشمیر کے معاملہ پر مداخلت کرے، اقوام متحدہ ماضی میں اس قسم کی صورتحال پر افریقا، لاطینی امریکا، بوسنیا ہرزیگوینا میں مداخلت کرچکی ہے، اطلاعات کے مطابق ہندوستان آزاد کشمیر پر حملہ کرنے والا ہے، ہندوستان ایک جعلی دہشتگردی کا واقعہ رونما کروا کر پاکستان یا آزاد کشمیر کے لوگوں کو موردِ الزام ٹھہرائے گا، اس کیلئے ہمیں تیار رہنے کی ضرورت ہے،ہندوستان قانونی طور پر کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں سے راہِ فرار اختیار نہیں کرسکتا ہے، ہندوستان کا مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ معاملہ قرار دیناغلط ، بے بنیاد اور جھوٹ ہے، مسئلہ کشمیر دوطرفہ معاملہ تھا تو ہندوستان نے کشمیر سے متعلق یکطرفہ اقدامات کرتے ہوئے پاکستان سے پوچھا جو اس تنازع کا ایک فریق ہے، شملہ معاہدہ اور لاہور معاہدہ میں کہیں یہ نہیں لکھا ہوا ہے، اقوام متحدہ کا چارٹر کہتا ہے کہ دو طرفہ مذاکرات کے ذریعہ اگر آپ کسی معاملہ کو حل نہیں کرسکتے تو بہرصورت اقوام متحدہ کے چارٹر کو برتری حاصل ہوگی اور سلامتی کونسل کی ذمہ داری بنتی ہے،اقوام متحدہ کی قرارداد 307کے تحت کشمیر میں فوجی مبصر مشن کی ذمہ داری ہے کہ لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کو مانیٹر کرنے کے ساتھ اس کی نگرانی بھی کرے، ہندوستان نے یکطرفہ طور پرا قوام متحدہ کی اس نگرانی کو سبوتاژ کیا ہوا ہے۔

تازہ ترین