• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل اجلاس، بھارت سیخ پا، عالمی مداخلت قرار دیدیا

اقوام متحدہ (اے ایف پی )مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بندکمرہ اجلاس پر بھارت سیخ پا ‘اجلاس کو بھارت کے داخلی معاملات میں عالمی مداخلت قراردیدیا۔سلامتی کونسل اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مندوب سیداکبرالدین نے کہا کہ عالمی اداروں کو ضرورت نہیں کہ وہ بھارت کو بتائیں کہ ہم نے زندگی کیسے گزارنی ہے ‘انڈیا ایک ارب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے ‘ان کا کہناتھاکہ مقبوضہ کشمیر میں معقول قسم کی پابندیاں لگائی گئی ہیں جنہیں نرم کیا جارہاہے۔ بھارتی مندوب نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام مستردکرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے فروغ کیلئے امن وامان کا قیام ضروری ہے ‘انڈیا ایک پھلتی پھولتی جمہوریت ہے ‘ہم اپنے کچھ لوگوں کو درپیش مشکلات پر قابوپانے کیلئے پرعزم ہیں ‘ اس کام کیلئے ہمیں کچھ وقت درکا ہے ۔

تازہ ترین