• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے عمر قید سزا کیخلاف دائر ہونے والی اپیل غیر مؤثر قرار دے کر نمٹا دی

لاہور(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے عمر قید سزا کے خلاف 2010 میں دائر ہونے والی اپیل غیر موثر قرار دے کر نمٹا دی۔عدالت نے ملزم کی عمر قید کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مجرم محمد افضل کی اپیل پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جیل رپورٹ کے مطابق مجرم 2017 میں سزا پوری کر چکا ہے لہذاء اپیل غیر موثر ہو چکی ہے عدالت نے مجرم کی عمر قید کی سزا سزائے موت میں تبدیل کرنے کی اپیل بھی مسترد کر دی۔
تازہ ترین