• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی شہریوں کو جعلی کرنسی فروخت کرنیوالے 3نائیجیرین باشندے گرفتار

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستانی شہریوں کو جعلی کرنسی فروخت کرنے والے تین نائیجیرین باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تینوں نائیجیرین باشندوں کو اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں جعلی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین