• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اطالوی خاتون پر تشدد کرنے والا شوہر بیرون ملک فرار


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس کی رہائشی اطالوی خاتون پر تشدد کرنے والا اسکا شوہر بیرون ملک فرار ہو گیا،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی جابر موتی والا کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کراچی اور حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے تاہم 13اگست کو وہ بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی اے سے ملزم کی گرفتاری کے لیے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے پاس موجود موبائل فون اسکے ملازم کے نام پر رجسٹرڈ تھا۔

پولیس نے خاتون کی ساس کو پہلے ہی حراست میں لے رکھا ہے۔واقعہ کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج ہے۔

تازہ ترین