• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیحہ لودھی کیخلاف مہم کا مقصد ان کی ساکھ کو متاثر کرنا ہے،پاکستانی سفیر

اسلام آباد (ایوب ناصر/ نمائندہ جنگ) امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکڑ ملیحہ لودھی کی پاکستان کیلئے گراں قدر خدمات کو سراہا ہے ، ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعے کشمیر کا کیس عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے جس پر ملیحہ لودھی کے خلاف بھارتی لابی نے بھر پور مہم شروع کررکھی ہے ۔سینئر تجزیہ کار طارق خان نےاس ضمن میں سوشل میڈیا کے ذریعے ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ چند دن پہلے نیو یارک میں نامعلوم شخص نے ملیحہ لودھی کو روکا ان پر جملے کسے ، لیکن ملیحہ لودھی نے بردباری کا مظاہرہ کیا اور کوئی جواب نہیں دیا ،پاکستانی سفیراسدمجیدنے کہاکہ ملیحہ لودھی کیخلاف ان دنوں سوشل میڈیا پر بھر پور اور منظم مہم چلائی جارہی ہے جس کا مقصد ان کی ساکھ کو متاثر کرنا اور اقوام متحدہ میں پاکستا ن کی بہتریں سفیر کو بے بنیاد مسائل میں الجھا کر اصل کام سے دور رکھنا ہے اس مہم میں شادی کی ایک تقریب میں ان کی شرکت کی تصویر بیٹے کی شادی کی تصویر بتا کر پیش کی جارہی ہے حالانکہ یہ تصویر معروف صحافی احمد رشید کے بیٹے کی شادی کی ہے جس میں ملیحہ لودھی بھی شریک تھیں جبکہ ان کے 40 سالہ بیٹے فیصل کی شادی کئی سال قبل بھارتی نژاد مسلمان لڑکی سے ہو چکی ہے۔
تازہ ترین