• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (این این آئی) عالمی صرافہ مارکیٹ میں جمعہ کو فی اونس سونے کی قیمت 1514 ڈالر سطح پر برقرار رہی تاہم عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد کھلنے والی ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے اضافے سے 88ہزار 400روپے ہو گئی اسی طرح 86روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 75ہزار 789روپے پر جا پہنچی۔

تازہ ترین