• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے کشمیری طالبات کیلئے مالی امداد جاری کر دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں زیر تعلیم مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی طالبات کواخراجات کے لیے گھر سے پیسے نہ آسکنے پر مشکلات پیش آنے پر وائس چانسلر جے ایس ایم یو پروفیسرسیدمحمدطارق رفیع نے مالی امداد کا اجراءکر دیا۔یونیورسٹی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 11روز سے نافذ کرفیو اور مواصلاتی نظام مفلوج کرنے کے باعث ان طالبات کا اپنے گھروں سے کسی قسم کا کوئی رابطہ ممکن نہیں ہوسکاہے اور روز مرہ کے تعلیمی اخراجات کے لیے پیسے نہ ہونے پر طالبات کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے وائس چانسلر جے ایس ایم یو نے ان طالبات کے لیے مالی امداد جاری کی۔جے ایس ایم یوکے ہاسٹل کی ذمہ دار ڈاکٹرراحت ناز نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی 40طالبات اس وقت جے ایس ایم یو کے سندھ میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ہیں۔

تازہ ترین