• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے جسے نجی اسپتال منتقل کرکے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ ڈاکٹر مسعود سولنگی کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے رہائشی 25سالہ نوجوان احمد شعیب کو دو روز قبل شدید بخار کی حالت میں نجی اسپتال ( ضیا ءالدین ) لایا گیا جہاں مریض کے ٹیسٹ لیے گئے تو اس میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔مریض زیر علاج ہے ۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کراچی کے نجی و سرکاری اسپتالوں میں کانگو سے متاثرہ 17افراد رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 9انتقال کر گئے ۔4مریض صحتیاب ہوگئے، 3زیر علاج ہیں اور ایک مریض علاج مکمل کرائے بغیر کوئٹہ واپس چلا گیا۔

تازہ ترین