• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نفرتیں پھیلانے والوں کے راولپنڈی داخلہ پر پابندی لگائی جائے، سی پی او

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) رسٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے محرم الحرام کی سکیورٹی سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ایس ایس پی آپریشن سید علی اکبر،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل ،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال ،ایس پی پوٹھوہار سید علی ، ایس پی راول اکرم خان نیازی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ے سی پی او نے کہا کہ محرم الحرام میں بھی ہم نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے فول پروف سیکورٹی دینا ہے۔ جو خطباء شر انگیزی اور نفرتیں پھیلانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں ان کی ضلع راولپنڈی میں زبان بندی اور ضلع میں داخلہ پر پابندی کے حوالے سے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ راوئتی اور لائسنسی جلوسوں کو مکمل سیکورٹی دی جائے گی ،ان جلوسوں کو مقررہ وقت پر اپنا روٹ ہر صورت مکمل کرنا ہو گا کوئی جلوس روٹ سے یا وقت سے ہٹ کر نہیں چل سکے گا،سی پی او نے کہا کہ محرم الحرام میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ،میرے دفتر میں ایک کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جہاں پرسیکورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کی جائے گی،محرم الحرام میں حساس مقامات پر پولیس کے فلیگ مارچ بھی ہوں گے ۔
تازہ ترین